Super Admin
|Oct 5th 2025
|0 Comments
تھرپارکر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، غریب دیہاتیوں کی بکریاں ہلاک مت
تھرپارکر کے سرحدی علاقے ڈاہلی کی تحصیل کے گاؤں سانوڑانی میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں غریب دیہاتیوں کے ریوڑ پر حملہ کیا گیا، جس کے باعث کم از کم 8 بکریاں ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئیں۔
یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، جب پاکستانی سرحد کے قریب موجود مویشیوں پر بھارتی اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں اگر کبھی مویشی سرحد عبور کر جائیں تو انہیں عموماً واپس کر دیا جاتا ہے، لیکن اس بار بھارتی فوج نے نہ صرف پانچ بکریوں کو ہلاک کیا بلکہ 15 دیگر کی ٹانگیں توڑ دیں، جو سراسر ظلم اور جارحیت کا مظاہرہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کا یہ اقدام انسانی ہمدردی، امن کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر زخمی جانوروں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین نے فوری طور پر سانوڑانی گاؤں پہنچ کر زخمی بکریوں کا علاج شروع کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کا ایسا رویہ قابلِ مذمت ہے اور حکومت پاکستان کو اس معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اُٹھانا چاہیے، تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
Comments (0)